مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

Last Updated On 27 September,2018 09:32 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے، بھارتی فوج نے سری نگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

آج صبح سری نگر کے علاقے قمر واری میں بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے ایک شخص سلیم ملک شہید ہو گیا، بھارتی فوج نے شہر میں انٹرنیٹ سروس بند کر کے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ضلع بڈگام کے گاؤں پنزان میں بھارتی فوج سرچ آپریشن کے بہانے فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہے۔