مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان اور پی ایچ ڈی طالبعلم شہید

Last Updated On 11 September,2018 12:45 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نہتے کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، کپواڑہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 18 سالہ نوجوان اور سری نگر میں پی ایچ ڈی طالبعلم کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےنام پر دہشت گردی کی، قابض فوج نے فائرنگ کرکے 18 سالہ لڑکے فرقان کو شہید کردیا، آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا، ادھر سری نگرمیں 42 سالہ پی ایچ ڈی سکالر عبدالاحد کو بھی فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔