مظفرآباد میں ایڈونچر سے بھرپور پیرا گلائیڈنگ شو کا انعقاد

Last Updated On 05 September,2018 07:33 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے محکمہ سیاحت آزادکشمیر کی جانب سے پیرا گلائیڈنگ شو منعقد کیا گیا۔

مظفرآباد میں محکمہ سیاحت آزادکشمیر کی جانب سے ایئرپورٹ رن وے پر منعقدہ موٹر اور پیرا گلائیڈنگ شو میں پاک فوج سے یکجہتی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ماہر گلائیڈرز نے فضا میں کرتب پیش کیے۔ گلوکاروں نے گلائیڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ملی نغمے بھی پیش کیے جبکہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر میاں وحید الدین نے موٹر گلائیڈرز کے ہمراہ فضا میں پرواز بھی بھری۔

آزادکشمیر کے بالائی علاقے پیراگلائیڈنگ سمیت مہم جوئی کے مختلف کھیلوں کے لیے محفوظ اور موزوں سمجھے جاتے ہیں۔