مظفرآباد: 3 روزہ سیاحتی میلے کا آغاز، کشتی رانی کے مقابلے

Last Updated On 04 September,2018 11:11 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں 3 روزہ سیاحتی میلے کا آغاز، ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ماہر کشتی رانوں نے دریائے جہلم کی پرخطر موجوں میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مظفرآباد میں محکمہ سیاحت آزادکشمیر کی جانب سے منعقدہ 3 روزہ سیاحتی میلے کے پہلے روز گڑہی دوپٹہ سے لوئر چھتر تک کشتی رانوں نے دریائے جہلم کی پرخطر موجوں کا مقابلے کرتے ہوئے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

کشتی ران آزادکشمیر کے دریاؤں کو رافٹنگ کے لیے محفوظ قرار دیتے ہیں۔ مقامی لوگوں سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے شائقین نے موجوں کے کھیل سے خوب لطف ااٹھایا اور کشتی رانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

آزادکشمیر میں جوانوں کو کشتی رانی کی تربیت فراہم کی جائے تو ماہر کشتی ران سامنے لانے کے ساتھ ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دے کر معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔