ٹرمپ کا صدارتی انتخاب 2016 میں روسی مداخلت کی تحقیقات ختم کرنے کا مطالبہ

Last Updated On 02 August,2018 11:06 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری ختم کیا جائے۔

صدر ٹرمپ نے تفتیشی ٹیم کے سربراہ سپیشل کونسل رابرٹ موئیلر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ٹوئیٹ میں صدر ٹرمپ نے روسی مداخلت پر جاری تفتیش کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ادھر صدر ٹرمپ کی ٹویٹس کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی ٹویٹس کوئی صدارتی حکم نہیں۔