نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، وفاقی جج نے غیر قانونی تارکین وطن بچوں کو طویل مدت حراست میں رکھنے کی درخواست مسترد کر دی۔
کیلیفورنیا میں وفاقی عدالت کی جج ڈولی گی نے جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے انیس سو ستانوے کے ایک قانون میں ترمیم کی درخواست کی تھی تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ جیل میں رکھا جا سکے۔
جج کا کہنا ہے اس وقت کسی جیل میں ایسی سہولتیں نہیں ہیں جہاں والدین اور بچوں کو ایک ساتھ رکھا جا سکے۔