پیوٹن سے ملاقات ، میلانیا کے تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 19 July,2018 11:18 am

فن لینڈ (دنیا نیوز) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد چہرے کے تاثرات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

فن لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی، ملاقات کے آغاز پر امریکی صدر نے اہلیہ کا تعارف کرایا تو وہ چہرے پر مسکراہٹ کےساتھ روسی صدر سے ملیں۔

مصافحہ کرنے کے فوری بعد میلانیا کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوگئے، ان کے چہرے پر جیسے روسی صدر کی دہشت چھاگئی ہو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔