واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر پانچ سو بلین ڈالر کا ٹیکس لگانے کی ٹھان لی، وہ اس سے قبل بھی چینی مصنوعات پر چونتیس بلین ڈالر کا ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔
امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں شدت، امریکی صدر ٹرمپ نے چینی درآمدات پر پانچ سو بلین ڈالر کا ٹیکس لگانے کی تیاری کر لی۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو تمام چینی مصنوعات پر ڈیوٹی عائد کر دی جائے گی۔
اس سے قبل امریکی صدرنے چھ جولائی کو چین پر چونتیس بلین ڈالر کا ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی اسی دن جوابی وار کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔