مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنے کیلئے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش

Last Updated On 02 August,2018 10:52 am

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں نافذ العمل بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی شق 35 اے میں ترمیم کے لئے مودی حکومت نے کمر کس لی ہے۔ دوسری جانب کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرکے بھارت ریاست جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے.

مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کے لئے بھارت کی جانب سے گزشتہ 70 سالوں میں بے پناہ سازشیں کی گئیں۔ مقبوضہ ریاست میں ہندووں کو بسانے کے لئے بھارتی آئین میں 370 کی شق 35 اے رکاوٹ بن رہی ہے جسے ختم کرنے لئے مودی سرکار نے سپریم کورٹ کا سہارا لیا۔ بھارتی آئین میں خصوصی شق 35 اے کو ختم کرنے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہندو زمین خریدنے کے ساتھ ریاستی باشندہ سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے باز رکھے۔