مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں تین نوجوان شہید کر دیئے

Last Updated On 22 July,2018 12:02 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج اور پولیس کی ٹیم نے ایک جعلی مقابلے میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، لوگوں نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق پولیس نے ضلع کلگام کے گاؤں خودوانی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر کو گھیرے میں لے کر تین نوجوانوں کو شہید کر دیا، آپریشن آج صبح سویرے کیا گیا۔ جعلی مقابلے کے بعد مشتعل لوگ احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔