بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوانوں شہید

Last Updated On 26 July,2018 09:53 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں کمی نہ آسکی، گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ایک اور واقعہ، کلگام میں قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا، عادل بٹ اور احمد ڈار کو گولی مار کر شہید کیا گیا۔ شہادت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار، علاقے میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔ حریت رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نوجوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔