نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے دو ایسے رحم دل ڈاکوؤں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک میاں بیوی کی جیبیں خالی نکلنے پر انہیں اپنے پاس سے 100روپے دے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقہ شاہدرہ میں واقع فرش بازار میں رات گئے پیش آیا، منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو ایک سکوٹی پر آتے ہیں اورگن پوائنٹ پر پیدل جانے والے ایک لڑکے لڑکی کو روک لیتے ہیں۔
ایک ڈاکو سکوٹی سے اتر کر ان کی تلاشی لیتا ہے تاہم ان کے پاس سے صرف 20روپے نکلتے ہیں، جب لڑکا لڑکی ڈاکوﺅں کو بتاتے ہیں کہ ان کے پاس یہی 20روپے ہیں، تو ڈاکو انہیں اپنی جیب سے 100روپے دیتے اور وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
— Daily Excelsior (@DailyExcelsior1) June 26, 2023
ویڈیو پر کمنٹس میں کچھ لوگ ڈاکوﺅں کے رحم دل ہونے کی بات کر رہے ہیں تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ڈاکو یقینا شراب کے نشے میں دھت ہوں گے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر دہلی پولیس حرکت میں آئی اور دونوں ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا، ڈاکوﺅں کی شناخت دیو ورما اور ہرش راجپوت کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور سکوٹی سمیت لوگوں سے چھینے گئے 30موبائل فون کرلیے گئے۔