کیلی فورنیا: ( ویب ڈیسک ) 21 سالہ نوجوان نے 3 سیکنڈز میں روبک کیوب حل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق میکس پارک نامی نوجوان نے اپنی بجلی جیسی برق رفتار صلاحیتوں سے شائقین اور ماہرین کو حیرت میں ڈال کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
میکس نے لانگ بیچ کیلی فورنیا میں منعقدہ سپیڈ کیوبنگ ایونٹ کے دوران 3.13 سیکنڈز میں روبک کیوب حل کر کے چین کے یوشینگ ڈو کا 2018 میں قائم کئے جانے والا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، یوشینگ ڈو نے یہ کارنامہ 3.47 سیکنڈز میں سرانجام دیا تھا۔
Max Park is the speed cubing goat
— Guinness World Records (@GWR) June 14, 2023
On Sunday, he set a new world record for the fastest time to solve a 3x3x3 cube at 3.13 seconds. He smashed the record by 0.4 seconds.
It means he now has the fastest times to solve a 3x3x3, 4x4x4, 5x5x5, 6x6x6 and 7x7x7 cube. pic.twitter.com/8Gek14xgZO
خیال رہے کہ ایک اوسط شخص کو پانی کا گھونٹ لینے میں اتنا وقت لگ سکتا ہے جتنے وقت میں میکس نے کیوب حل کیا۔
گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل میکس 3.63 سیکنڈز میں کیوب حل کر کے ریکارڈ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے۔