لاہور: (دنیا نیوز)لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے 150 کامیاب آپریشنز ہوئے، بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن پر 42 لاکھ سے زائد اخراجات حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے ۔
چلڈرن ہسپتال پاکستان بھر میں بون میروٹرانسپلانٹ آپریشن کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ ہے، چلڈرن ہسپتال کے کینسر وارڈ میں ایک سال میں 2000مریضوں کا علاج ہوا، کینسر وارڈ او پی ڈی میں 25ہزار سے زائد کینسر کے مریض بچے مستفید ہوئے۔
لاہور چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی کا تناسب عالمی معیار کے مطابق 89 فیصدسے زائد رہا، سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مریض بچے بھی بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے والوں میں شامل ہیں۔
افغانستان سے آنے والے مریض بچوں کی چلڈرن ہسپتال لاہور میں فری بون میروٹرانسپلانٹیشن کی گئی ، وزیراعلیٰ مریم نواز جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجراء کریں گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر بچہ میرے لئے اپنے بچوں سے بھی بڑھ کر ہے، مفت علاج ہر مریض بچے کا حق ہے، ریاست اپنا فرض ضروری نبھائے گی، ٹرانسپلانٹیشن کارڈ کے بعد مریض بچوں کے والدین اخراجات سے بے نیاز ہوجائیں گے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں،تمام وسائل مہیا کریں گے۔