کینسر کی تحقیق کیلئے فنڈ ریزنگ، ایئرلائن ملازمین کی فیملیز کے ہمراہ انوکھی مشق

Published On 06 May,2023 11:06 pm

ایٹلانٹا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک ایئر لائن کے ہزاروں ملازمین اپنی فیملیز کے ہمراہ بوئنگ 747 کو کھینچنے کیلئے جمع ہوگئے، اس مشق کا مقصد کینسر کے مرض پر ہونے والی ایک تحقیق کیلئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا۔

ڈیلٹا ٹیک اوپس میں کینسر تحقیق کیلئے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقد ہونے والی 12ویں سالانہ ڈیلٹا جیٹ ڈریگ تقریب میں ایئر لائن کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کے دیگر افراد نے حصہ لیا۔

جمع ہونے والے تمام افراد نے 1 لاکھ 15 ہزار 666 کلو وزنی اور 25 فٹ لمبے بوئنگ 757 طیارے کو کھینچنے کی کوشش کی، تقریب میں امریکن کینسر سوسائٹی کیلئے 10 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جمع کی گئی۔