نابینا قاری کا موبائل ہتھیانے والا چور شرمندہ، رائیڈر کے ذریعے فون واپس بھجوا دیا

Published On 04 May,2023 11:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر میں بصارت سے محروم مؤذن کا موبائل دھوکے سے چوری کرنے والے ملزم نے مؤذن کا موبائل انہیں واپس بھجوا دیا۔

چور نے ایک بائیک رائیڈر کے ذریعے موبائل فون واپس بھجوایا۔

بائیک رائیڈر نے بتایا کہ گلشن اقبال سے رات گئے حسن لیاقت نامی شخص نے رائیڈ بک کرائی تھی، رائیڈ بک کرانے والے شخص نے مؤذن امجد کو موبائل فون دینے کا کہا۔

رائیڈر کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ اتنا مہنگا موبائل کیسے بائیک رائیڈر کے حوالے کر رہا ہے، جب میں نے موبائل فون مؤذن کے حوالے کیا تو واقعے کا علم ہوا۔

واضح رہے کہ گلستان جوہر بلاک ون میں ایک شخص نے نابینا مؤذن سے دھوکے سے موبائل فون اور آن لائن ایپ سے مؤذن کے 35 ہزار روپے بھی نکلوا لئے تھے۔

بعدازاں مؤذن نے اپنے بیان میں اپیل کی تھی کہ حکومت میرا موبائل فون اور اکاؤنٹ سے نکالی گئی رقم واپس دلانے میں تعاون کرے۔