خاتون نے خواب میں دیکھے نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے لاٹری جیت لی

Published On 04 May,2023 09:46 am

سڈنی: ( ویب ڈیسک ) ایک آسٹریلوی خاتون نے خواب میں دیکھے گئے نمبروں کا انتخاب کرتے ہوئے 6,70,000 ڈالر سے زائد کی لاٹری جیت لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آسٹریلوی خاتون نے 670,000 ڈالر سے زیادہ کی لاٹری جیتی جس کے لئے اس نے ان نمبروں کو استعمال کیا جو اسے خواب میں نظر آئے تھے۔

وکٹوریہ نامی خاتون کے مطابق انہوں نے 12 اپریل کو ایک ویب سائٹ سے لاٹری ٹکٹ خریدا اور پھر کئی دن بعد اپنے آن لائن اکاؤنٹ کا بیلنس چیک کیا تو انہیں پتا چلا کہ وہ اتنی بڑی رقم جیت چکی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جن نمبروں کا انہوں نے انتخاب کیا تھا وہ ایک غیر معمولی ذریعہ سے آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ لاٹری ٹکٹ کے نمبر مجھے خواب میں نظر آئے تھے، میں نے اپنے خواب کے نمبر یاد رکھے اور ان سب کو استعمال کیا۔

انعامی رقم کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ اس رقم کو کس طرح استعمال کرنا ہے لیکن یہ بہت سی چیزوں کو آسان بنا دے گی۔