تل ابیب : ( ویب ڈیسک ) اسرائیلی ایئرپورٹ پرحکام نے ہنگری سے آنے والے مسافر کے بیگ سے چھپکلیاں اور سانپ برآمد کر کے جنگلی حیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے تین چھپکلیوں اور دو سانپوں کو ملک میں سمگل کرنے کی کوشش کی، 20 سالہ شخص نے تین چھپکلیاں اور دو چھوٹے سانپ ٹن فوائل میں لپیٹ کر کھانے کے ڈبے میں ڈالے ہوئے تھے۔
حکام کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برآمد ہونے والی جنگلی حیات کو واپس چھوڑ دیا جائے گا۔