نئی دہلی : ( ویب ڈیسک ) تین دن میں 7 براعظموں کا دورہ کرنے والے دو بھارتی شہریوں کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق ڈاکٹرعلی ایرانی اور سوجے کمار مترا نے محض 73 گھنٹوں میں 7 براعظموں کا دورہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا، دونوں بھارتی شہری 3 دن، 1 گھنٹہ 5 منٹ اور 4 سیکنڈ میں انٹارکیٹا سے آسٹریلیا پہنچے جبکہ انکا سفر 4 دسمبر کو شروع ہوا اور 7 دسمبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں اختتام پزیر ہوا۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر علی ایرانی پرجوش ٹریولر ہیں جن کا خیال ہے کہ ریکارڈ بنتے ہی توڑنے کےلیے ہیں، دونوں بھارتیوں نے کہا کہ آج ہم دنوں عالمی ریکارڈ توڑنے مین کامیاب توڑنے ہوئے لیکن کل کوئی اور آئے گا جو ہمارا ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔
ڈاکٹر علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی سند اور اپنے سفر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔