بہاولپور:لاڈم سر جھیل سے 24 مگر مچھ فرار

Published On 09 November,2021 10:29 pm

بہاولپور:(دنیا نیوز)لاڈم سر جھیل سے 24 مگر مچھ فرار ہوکر ششماہی نہر میں چلے گئے۔

بہاولپور میں نیشنل پارک لال سوہانرا کی انتظامیہ نے 24 مگر مچھ لاڈم سر جھیل میں افزائش کے لئے چھوڑے جو کہ فرار ہوکر ششماہی نہر میں چلے گئے۔

ششماہی نہر میں پانی کم ہونے پر 5 مگر مچھ انتظامیہ نے پکڑ کر نیشنل پارک جھیل میں چھوڑ دیئےجبکہ مگر مچھوں کے آنے سے تفریحی جھیل خطرناک بن گئی۔

بڑے مگر مچھ جھیل میں بچوں کی بوٹ اور کشتیوں پر حملہ کرسکتے ہیں،ششماہی نہر مگرمچھوں کی وجہ سے خطرناک بن گئی جبکہ جھیل اور ششماہی نہر کے قریبی رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔