ہنزہ میں دلہن کی کار کی بجائے ہمالین یاک پر رخصتی

Published On 08 November,2021 12:39 pm

ہنزہ: (دنیا نیوز) ملک میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کو 50 سال پرانی رسم یاد کرا دی، ہنزہ میں دُلہا کار کی بجائے ہمالین یاک پر سوار ہو کر دلہنیا رخصت کر کے گھر لے گیا۔

ہنزہ کے بالائی گاؤں سوست میں 50 سال پُرانی رسم کو دوبارہ مناتے ہوئے دلہا اور دلہن ہمالین یاک کی سواری کرتے ہوئے اپنے گھر پہنچے، شادی کی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے گاڑی پر سفر کرنا اب مشکل ہوچکا، اس لئے اپنی قدیمی رسم کو دوبارہ شروع کرنا ان کی مجبوری بن گئی۔