اٹلی: 24 سال سے گمشدہ بھائی کا سامنے آ کر بھائی پر اچانک حملہ

Published On 08 November,2021 11:36 am

روم: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں 24 سال تک اپنے بھائی کو ڈھونڈنے والے شخص کو بھائی کا سراغ اس وقت ملا جب اس کا بھائی چاقو لہراتا ہوا اس کے گھر داخل ہوا اور حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ مارٹن گذشتہ 24 سال سے اپنے بھائی آئیوو کی تلاش میں تھا۔ آئیوو باپ کے مرنے کے بعد 18 سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ پھر ایک رات اچانک ایک حملہ آور اس کے گھر داخل ہوا اور اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

خوفزدہ مارٹن نے چلا کر پوچھا کہ وہ کون ہے اور کیا چاہتاہے۔ حملہ آور نے بتایا کہ میں تمھارا بھائی ہوں کیا تم نے پہچانا نہیں؟ مارٹن اس وقت زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ آئیوو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مارٹن کے وکیل کے مطابق آئیوو جائیداد کی تقسیم پر نالاں تھا، مارٹن جس گھر میں رہائش پذیر ہے وہ دونوں کے باپ نے مارٹن کے نام کر دیا تھا، آئیوو غربت کی زندگی بسر کر رہا تھا۔