برطانیہ میں واقع وہ قلعہ جہاں بھوت بال کھینچتے ہیں

Published On 09 November,2021 11:15 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں واقع ایک قلعے کو اس کی غیر معمولی سرگرمیوں کی تاریخ کی وجہ سے بھوتوں کا قلعہ قرار دیا گیا ہے جہاں بھوت بال کھینچتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک قدیم قلعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہاں بھوتوں کا راج ہے۔ ویڈیو میں قلعے کے اندرونی حصے کی سیر کروائی گئی اور اسی دوران بھوت میٹر روشن ہو گیا جس سے وہاں غیر معمولی روحوں کی موجودگی کی طرف اشارہ ہوا۔

یہ 13 ویں صدی میں شروع ہونے والی سفاکانہ پس منظر کے ساتھ باقاعدہ بھوت دیکھنے کا مقام رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہاں مہمانوں کو دھکیلنے ، بالوں کو کھینچنے ، خوفناک آوازیں سنائی دینے اور یہاں تک کہ متعدد بھوتوں کو دیکھنے کا بھی سامنا ہوا ہے۔ دوسری جانب قلعے کے عملے نے مبینہ طور پر ایک اونچی آواز سنی جس میں کہا گیا کہ باہر نکل جاو۔