آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140 ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ

Published On 07 November,2021 10:24 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ نیویارک میں قائم ایک اپارٹمنٹ میں 140 ٹن زرخیز مٹی گذشتہ 20 برس سے رکھی گئی ہے اور اسے آرٹ کا ایک شاہکار قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اسے ارتھ روم کا نام دیا گیا ہے جو ووسٹر سٹریٹ پر واقع ہے اور 1977 میں والٹر ڈی ماریا نے قائم کیا تھا۔ اسے انوکھا اور غیر معمولی آرٹ قرار دیا گیا ہے۔ 1977 میں ڈایا آرٹ فاونڈیشن نے ایک مقامی مصور والٹر ڈی ماریا کو بھرتی کیا تھا جس نے تمام کمروں کو ٹنوں مٹی سے بھر دیا اور 1980 میں اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

یہاں موجود ایک نگران اس کا 1989 سے خیال رکھتے ہیں، میزبان بل ڈل کا کہنا ہے کہ لوگ ہمیشہ یہی سوال کرتے ہیں کہ آخر اس کا مطلب کیا ہے۔ اس پر ان کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی نتیجہ نہ نکالیں بلکہ اسے آرٹ کے ایک نمونے کے طور پر دیکھیں۔