شوہر نے بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروادی

Published On 04 November,2021 10:18 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا میں آئے روز عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور بھارت کے بارے اگر بات کی جائے تو ایسے واقعات میں شائد یہ ملک سرفہرست ہوگا جہاں پر روز کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہ آیا ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ کانپور شہر میں پیش آیا جہاں پر ایک شخص نے اپنی بیوی کی شادی 5ماہ بعد اس کے محبوب سے ہی کروادی ۔

کانپور کے شہری پنکج شرما نے کومل نامی لڑکی سے شادی کی تھی لیکن اس کا رویہ کافی عجیب تھا اور وہ کسی سے بات بھی نہیں کرتی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج نے بتایا کہ میرے استفسار پر بیوی نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے محبوب پنٹو سے شادی کرنا چاہتی تھی، پنکج نے کومل کے گھر والوں کو بتایا لیکن وہ گھر والوں کے سمجھانے پر بھی نہ مانی۔

پنکج کا کہنا تھا کہ جب معاملہ گھر میں حل نہیں ہوا تو اسے اینٹی ڈومیسٹک وائلینس سیل لے جایا گیا جہاں میری، پنٹو اور کومل سمیت رشتہ داروں کی ملاقات ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لڑکی نے کسی کی بھی بات نہ مانی تو پنکج نے اہلیہ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنکج شرما نے کومل کی شادی پنٹو سے کروانے کا سوچا اور باضابطہ شادی کے لیے اس نے خود وکیل کا بندوبست بھی کیا۔