حافظ آباد: 2 فٹ 8 انچ کا دولہا2 فٹ 7 انچ کی دلہن بیاہ لایا

Published On 16 March,2021 06:42 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں چک گجراں کا 2 فٹ 8 انچ کا دولہا2 فٹ 7 انچ کی دلہن بیاہ لایا۔ والدین کی بیٹے کے قد کی وجہ سے بڑی مشکل حل ہو گئی گھر خوشیوں سے بھر گیا

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاؤں چک گجراں کا 23 سالہ ادیب گوجرانوالہ سے 22 سالہ 2فٹ 7 انچ کی دلہن بیاہ لایا گھر والوں نے اکلوتے ادیب کی شادی دھوم دھام سے کی شادی میں دو سو سے زائد باراتی شریک ہوئے۔

سسرال والوں نے دولہے ادیب کا شاندار استقبال کیا دولہا دلہن برابر قد ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔ دلہن اپنے دولہا کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا کر اپنے پیار کا اظہار کرتی ہے۔