کینیڈین شہری کو چین سے 3 سروالی بطخ کا تحفہ موصول

Published On 15 March,2021 10:50 am

مونٹریال: (روزنامہ دنیا) کینیڈا کے شہر ہالی فیکس کے رہائشی برینٹ براٹین کو اپنے نام کا چین سے پارسل موصول ہوا ، اس کو کھولا تو 3 سروں والا بطخ کا بچہ برآمد ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ کو چین سے مشکوک پارسل ملا جس کو انہوں نے لینے سے انکار کیا تو ڈاکیا نے پارسل پر درج پتہ دکھایا۔یہ پتہ42سالہ برینٹ کے گھر کا ہی تھا، انہوں نے ہمت کرنے کے بعد جب پارسل کھولا تو اندر سے کچھ اور نہیں بلکہ تین سروں والا بطخ کا عجیب و غریب بچہ برآمد ہوا، جو ایک گلاس جار میں بند تھا، اسے دیکھ کر برینٹ بھی حیران رہ گئے ۔

اس گلاس کے ساتھ ایک چھوٹا سا پرچہ بھی تھا۔ جس پر لکھا گیا تھا کہ ’’بطخ کو ہوادار جگہ پر رکھنا چاہئے اور اُس کے پروں کو سکھانے کیلئے ہیئر ڈرائیراستعمال کرنا چاہئے ۔