پہلی مرتبہ انڈے پر بیٹھے ڈائنوسار کے رکاز دریافت

Published On 14 March,2021 12:55 pm

چین:(روزنامہ دنیا) چین میں پہلی مرتبہ ایسی ہڈیاں ملی ہیں جن سے لگتا ہے کہ مادہ ڈائنوسار انڈوں پر بیٹھی ہے،اس کا نر قریبی موجود ہے اور انڈوں کے اندر موجود بچے بھی فوسل کی صورت میں دکھائی دئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب میں واقع صوبہ جیانکشی میں پرندہ نما ڈائنوسار، اووی ریپٹوروسارس کے بالغ کا جزوی ڈھانچہ ملا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ گویا انڈوں پر بیٹھی ہے کیونکہ اس کے پاس 24 انڈے ملے ہیں جن میں بعض بچوں کی ہڈیاں بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ڈائنوسار اور پرندوں میں بہت فرق ہے اور بعض ڈائنوسار کے جسم پر پرندہ نما آثار پائے جاتے تھے ۔

‘اووی ریپٹوروسارس’ زمین پر ساڑھے چھ کروڑ سے پندرہ کروڑ سال قبل زمین پر پائے جاتے تھے اور اب نودریافت شدہ رکاز سات کروڑ سال قدیم ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ انڈے اتنی حرارت میں سینکے گئے تھے جو پرندوں کے جسم کے نیچے ہی موجود ہوتی ہے ۔