بڑے منہ والے عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیو وائرل

Published On 16 March,2021 10:29 am

نیو یارک:(روزنامہ دنیا) امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایسے عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر وہ خود بھی خوفزدہ ہوگئیں تھیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق عام طور پر پرندے کا نام سن کر آپ کے دماغ میں تصور آتا ہوگا کہ اُس کے دو پنجے ، چونچ اور دو پر ہوں گے جس کی مدد سے وہ اڑتا ہوگا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نکلیں تو دیکھا لکڑی پر بڑے منہ، آنکھوں والا عجیب الخلقت پرندہ بیٹھا ہوا تھا۔خاتون نے بتایا کہ جب اُن کی نظر اس پرندے پر پڑی تو وہ خوفزدہ ہوئیں بعد ازاں ہمت کر کے اس کی ویڈیو بنائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے خود پہلی بار یہ چڑیا دیکھی، اس لیے اُن کی کوشش تھی کہ تمام لوگ اسے دیکھ لیں۔ امریکی خاتون نے ہمت کر کے قریب سے بھی پرندے کی ویڈیو بنائی، جس نے اپنی آنکھیں کھولی ہوئی تھیں۔