برطانیہ میں معذور کتے اور نا بینا لومڑی کی مثالی دوستی

Published On 12 March,2021 10:12 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) جانور بھی ایک دوسرے کو مصیبت میں تنہا نہیں چھوڑتے، ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے مشکلات بھری زندگی خوبصورت بن جاتی ہے۔ برطانیہ میں ایک معذور کتے اور نا بینا لومڑی کی مثالی دوستی ہے ، دونوں دوست ایک دوسرے کے بغیر کہیں نہیں جاتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیدائشی معذوری کی وجہ سے کتے کی دو پچھلی ٹانگیں نہیں تھی، مالک نے ڈاکٹرز کی تجویز پر اپنے کتے کیلئے دو پہیوں والی واکر لے لی ۔ برطانیہ کے مغربی علاقے کے رہائشی نے بتایاکہ انہوں نے دو ماہ قبل ایک سال عمر کی لومڑی خریدی جو قوت بصارت سے محروم نکلی۔اُن کا کہنا تھا کہ جب میں نے لومڑی کی بینائی نہ ہونے کا سُنا تو پریشانی ہوئی مگر میرے کتے نے اس پریشانی کو ختم کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ کتے اور لومڑی کو ملے ایک سال ہوگیا، دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہتے ، جب یہ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ‘جیک’ کتا آگے آگے جبکہ ‘انا لاپاز’ لومڑی اُس کے پیچھے پیچھے چلتی ہے ۔ کتا غلط جانے پر بھونک کر لومڑی کو درست راستے پر لے کر آتا ہے ۔ ہمارے شہرے میں کتے اور لومڑی کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔