برطانیہ سے یونان جانیوالی خاتون کی عمر ایک سال بڑھ گئی

Published On 11 March,2021 10:27 am

ایتھنز :(روزنامہ دنیا) برطانیہ سے یونان منتقل ہونے برطانوی خاتون نے اپنی عمر ایک سال زیادہ ہونے سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سوزی ینگ نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ جس میں انہوں نے بتایا کہ یونان آنے کے بعد اُن کی عمر ایک سال بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ‘جب یونان میں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو انہیں ایک سال کا سمجھا جاتا ہے اور اُن کی اُسی روز پہلی سالگرہ منائی جاتی ہے ، جب دنیا میں آنے کے بعد ایک سال کا عرصہ گزرتا ہے تو اُس وقت یہاں بچے کی عمر دو سال ہوتی ہے ۔

سوزی کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے یہاں آکر میری عمر ایک سال زیادہ ہوگئی ہے ۔ یونان میں حمل کے دورانیے کو بچے کی عمر میں شامل کیا جاتا ہے ، تکنیکی اعتبار سے پیدائش کے وقت وہ ایک سال کا نہیں ہوتا مگر یونان میں پیدا ہونے والے بچے کی عمر کو ایک سال شمار کیا جاتا ہے ۔