اپنا سر کاٹ کر اس پر پورا جسم اگانے والا حیرت انگیز جانور

Published On 11 March,2021 10:49 am

ٹوکیو:(روزنامہ دنیا) ایک قسم کا سمندری گھونگھا یا سی سلگ خطرے کی صورت میں اپنا سر خود کاٹ لیتا ہے اور پھر اس سر سے پورا جسم اگالیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندر میں گھونگھوں سے مشابہہ جانور بکثرت ملتے ہیں جنہیں سی سلگ کہا جاتا ہے ۔ جاپانی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ‘سی سلگ’ کی دو اہم اقسام ایسی ہیں جو خطرے کے وقت اپنا سر کاٹ دیتے ہیں اور وہ زندہ رہتا ہے ۔ بریدہ سرغذا کھاتا ہے اور دھیرے دھیرے گردن کے نیچے سے پورا دھڑاعضا اور دیگر نظام تشکیل پاتا ہے اور ایک نیا سی سلگ بن جاتا ہے ۔

اس پر سر پرانا اور دھڑ نیا ہوجاتا ہے ۔ جاپان کی نارا وومن یونیورسٹی کے سائنسداں سایاکا مائٹو اور ان کے ساتھیوں نے یہ حساس تجربات کئے ہیں۔ ان کے مطابق سر میں دماغ اور دانت سمیت قلبی خلیات پائے جاتے ہیں۔ دھیرے دھیرے یہ خلیات ایک پورا جسم تشکیل دیتے ہیں۔