آٹھ برس تک ناک سے بدبو خارج کرنے والا بچہ شفایاب

Published On 10 March,2021 11:00 am

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) آٹھ برس کی عمر میں ایک بچے نے شکایت کی کہ اس کا ناک بند ہے، ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین کروایا تو پتہ چلا ناک میں پلاسٹک کا پھنسا دانہ اور اس کے گرد جمع شدہ بیکٹیریا بدبو خارج کرنے کا سبب ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق طبی تاریخ میں اسے ایک غیرمعمولی واقعہ قراردیا گیا ہے جس کی تفصیل ‘جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے ہینڈ اینڈ نیک سرجری’ میں شائع ہوئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے بچے کا تفصیلی سی ٹی سکین کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے ناک میں اوپر کی جانب پاسٹک کا ایک گول دانہ پھنسا ہے ۔

پروفیسر ڈیلان اروِن کے مطابق ناک کی ایک نالی بند ہونے سے وہاں مائع، اندر جانے والی گردوغبار اور ان میں موجود جراثیم اور بیکٹیریا کئی عرصے تک موجود تھے اور گلتے سڑتے رہے ۔ ماہرین نے بہت کوشش کے بعد اسے نکالا اور بہت احتیاط سے ان ٹشوز کو کاٹا جو اس پر جمع ہوچکے تھے ۔