دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا فروخت کیلئے پیش

Published On 08 March,2021 08:24 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) دبئی مال میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا 1758قیراط کا ہیرا فروخت کے لئے پیش کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی مال میں فیشن ہاؤس لائسووائٹن کی جانب سے 8 مارچ تک جاری نمائش میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سویلونامی ہیرا فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بوٹسوانا سے دبئی لائے گئے 1758 قیراط کے ہیرے کو ابھی تراشانہیں گیا ہے اور ہیرے کی قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین اس ہیرے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس کی قیمت کے بارے میں اندازے لگائے جارہے ہیں ۔