مردہ قراردیا گیا نوجوان پوسٹمارٹم کے دوران اٹھ بیٹھا

Published On 04 March,2021 04:54 pm

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست کرناٹک میں پوسٹ مارٹم کیلئے لائی گئی 27سالہ نوجوان کی لاش نے حرکت شروع کر دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق 27سالہ نوجوان ایک ہفتہ قبل حادثے میں زخمی ہو گیا تھا، اسے نجی ہسپتال لایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دےکر وینٹی لیٹر ہٹا دیئے۔

وینٹی لیٹر ہٹانے کے بعد اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جہاں جسم میں حرکت دیکھ کر اسے ہسپتال داخل کر لیا گیا۔