زِپ جیسی کشتی دریا میں رواں دواں، دیکھنے والے حیران

Published On 20 November,2020 09:25 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کے ایک دریا میں سفر کرنے والی انوکھے ڈیزائن والی کشتی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس کی شکل ہوبہو زپ جییک ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جب کشیی پانی سے گزرتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے پانی کو کھول رہی ہے ۔اسے ’’ زِپ فاسٹنر شپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی آزمائش سیومیڈا دریا میں کی گئی ، کسی بڑی جیکٹ کی زِپ کی مانند یہ کشتی ڈیزائن آرٹ ٹوکیو 2020 میں عوامی دلچسپی کیلئے رکھی گئی ہے۔ 

جاپان کے ایک تخلیقی فنکار یاشیرو سوزوکی نے اسے ڈیزائن کیا ہے ،یاشیرو نے دن رات کی محنت سے اس ڈیزائن کو بڑھا کر کاغذ سے شوروم تک پہنچایا لیکن تکمیل کے بعد ان کی محنت سامنے آئی اور بہت عمدہ تخلیق ہوئی جسے دیکھ کرہرکوئی حیران ہے ۔ اس کشتی پر فولادی کروم رنگ کیا گیا ہے جو اسے عین زپ کی صورت دیتا ہے ۔