جی پی ایس ٹیگ دنیا کے واحد سفید زرافے کی نگرانی کریگا

Published On 19 November,2020 09:46 am

نیروبی: (روزنامہ دنیا) دنیا میں اس وقت ایک ہی سفید زرافہ بچا ہے اور اس کی حفاظت کی غرض سے اس پر جی پی ایس ٹیگ لگادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیا میں پائے جانیوالے سفید زرافے کی مادہ اور بچے کو رواں سال مارچ میں ماردیا گیا تھا اس کے بعد دنیا میں یہ واحد سفید زرافہ بچا ہے ۔ اس کے سینگ نما ابھار پر لگا جی پی ایس ٹیگ ہر گھنٹے بعد اس کی پوزیشن واضح کرتا ہے جس سے افسروں کو اس کی موجودگی کے مقام کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔

زرافہ اس وقت مشرقی کینیا میں گریسا میں موجود ہے ،اور اس علاقے میں رہنے والی برادری کا نام اسحاق بنی ہے جو اس کا خیال رکھتی ہے۔