مشیر وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کی خبر کی تردید

Published On 28 March,2025 03:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سستی بجلی کا خواب کیا ادھورا رہ گیا؟ مشیر وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کی خبر کی تردید کر دی۔

پروگرام ’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے بجلی ٹیرف میں ایک روپے کی کمی کی خبر غلط ہے، آئی ایم ایف ٹیرف میں کبھی مداخلت نہیں کرتا، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آئے گی۔

خرم شہزاد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود اس کا اعلان کریں گے، بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف کب ملے گا؟ عوام اس بات کے منتظر ہیں۔