مالدیپ کے ریزورٹ میں پورا سال رہنے کی پیشکش

Published On 18 November,2020 10:55 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) مالدیپ کے ایک ریزورٹ میں پورے سال تک رہنے کی پیشکش کی گئی ہے بس پیسے کچھ زیادہ خرچ کرنا پڑیں گے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق انانٹارا ویلی ریزورٹ کی جانب سے  ان لمیٹڈ سٹے ان پیراڈائز  پیکیج کے تحت 2021 میں لامحدود قیام کی پیشکش کی جارہی ہے ۔اس پیکیج کے تحت 2 افراد ریزورٹ میں پورا سال قیام کرسکتے ہیں، جس کے دوران وہ پانی کے اوپر بنے بنگلے میں رہیں گے جبکہ روزانہ ناشتے ، وائی فائی، ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

وائرس سے تحفظ کیلئے ریزورٹ میں مہمانوں کو عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز پر عمل کرنا ہوگا۔ وہاں آنے والے مہمانوں کو کھانے پکانے ، غوطہ خوری اور سرفنگ جیسی سرگرمیوں کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی، مگر فیس دینا ہوگی،اس پیکیج کی قیمت 30 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔