فلوریڈا میں چور بجلی کا کھمبا کار پر لوڈ کر کے چلتا بنا

Published On 19 November,2020 09:02 pm

واشنگٹن: (نیٹ نیوز) امریکا میں ایک عادی چور کو اور کچھ نہ ملا تو وہ سڑک پر پڑا بجلی کا کھمبا چرا کر چلتا بنا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں متعدد افراد نے پولیس کو کال کرکے شکایت کی کہ ایک شخص نے اپنی کار کے اوپر ایک یوٹیلیٹی پول رسی سے باندھا ہوا ہے اور خطرناک طریقے سے اسے لے کر جا رہا ہے۔

پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ کھمبا اپنی جگہ سے گر چکا تھا اور مذکورہ ڈرائیور نے گرا ہوا پول اپنی گاڑی کی چھت پر لوڈ کیا اور اسے بیچنے کیلئے ہائی وے پر ایک ری سائیکلنگ فیکٹری پہنچ گیا تاہم وہاں اس کا سودا طے نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی عمر 71 سال ہے۔