فلپائن میں سرکٹی بچی سڑک پر آ گئی

Last Updated On 02 November,2018 08:28 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فلپائن میں سرکٹی بچی اپنی بہن کیساتھ سڑک پر نکل آئی جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں لوگ ہیلو وین کا تہوار منا رہے ہیں جس کے تحت وہ مختلف خوفناک لباس زیب تن کر کے سڑکوں پر آتے ہیں اسی مناسبت سے فلپائن کے شہر پیراونا میں خوفناک منظر اُس وقت دیکھا گیا جب بغیر سر کی بچی ہیلووین کا لباس زیب تن کئے سڑک پر اپنی بہن کیساتھ آئی اور اُس نے لوگوں سے بات چیت بھی کی۔

کرسٹیل ہوانگ نے اپنی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 سالہ چارلی قصاب کا لباس پہنے اپنی 2 سالہ بہن مایا کے ہمراہ سڑک پر آئی ،ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ تو ہوئے مگر مختصر وقت میں اسے 11 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں ۔