معذوری مجبوری نہیں، کولمبئن خاتون منہ سے شاہکار فن پارے بنانے لگی

Last Updated On 01 November,2018 12:08 pm

بگوٹا: (روزنامہ دنیا) کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اس کولمبین خاتون کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوری کو اپنا پیشہ بنا لیا۔

جی ہاں، کولمبیا سے تعلق رکھنے والی زولے سینگنو نامی خاتون اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتی ہے۔ زولے قدرتی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اُس نے اپنی اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور فن مصوری میں قدم رکھ دیا اور اب تک کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کر چکی ہے۔