امریکی منچلے کا خطرناک فری فال مظاہرہ

Last Updated On 02 November,2018 08:20 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) منچلے کچھ انوکھا کرنے کی خواہش میں اکثر ایسے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

اب اس امریکی منچلے کو ہی دیکھ لیں جس نے ہوا میں اُڑتے ہیلی کاپٹر سے فری فال کا خطرناک مظاہرہ پیش کیا اور کامیابی سے زمین پر لینڈ کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

امریکی ریاست ورمونٹ کی دلکش وادی میں یہ فری فال سکائی ڈائیور ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر آسمان کی بلندی پر پہنچا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہیلی کاپٹر سے کود گیا۔ مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اس سکائی ڈائیور نے کامیابی سے پیرا شو ٹ کھول کر زمین پر لینڈ کیا اور اپنا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔