امریکہ میں ہالووین پریڈ: سینڈریلا، پیٹرپین اور مکی ماوس سمیت دیگر کی شرکت

Last Updated On 29 September,2018 09:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں ہالووین پریڈ کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا جس میں انوکھے کاسٹیومز پہنے لوگ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دئیے۔

والٹ ڈزنی میجک ورلڈ کے تحت منعقدہ ہالووین پریڈ نے امریکی شہر اورلینڈو کی رونقیں بڑھا دیں اور دلکش نظاروں نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ ہزاروں افراد نے ہالووین پریڈ میں شرکت کی اور دلچسپ کاسٹیومز میں پیٹر پین، مکی ماؤس، منِی ماؤس اور سینڈریلا سمیت دیگر کرداروں کا روپ دھار کر سڑکوں پر پریڈ کی۔ جہاں ایک طرف دیوہیکل فلوٹس پر معروف کارٹون کرداروں کو دیکھ کر لوگ حیران ہوئے تو وہیں اس دلچسپ اور انوکھی پریڈ سے سڑکیں ہزاروں روشنیوں میں نہا گئیں جبکہ پریڈ میں شریک پرفارمرز نے بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگا دئیے۔