ننھی چینی بچی نے معذور باپ کی خدمت کر کے مثال قائم کر دی

Last Updated On 29 September,2018 09:41 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کی ایک 6 سالہ بچی کی ویڈیو اور تصاویر نے لاکھوں کروڑوں افراد کے دلوں کو موم کر دیا جب اس کی اپنے والد کی خدمت کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے خود مختار علاقے ننگ شیا میں 6 سالہ بچی پوری ہمت سے اپنے والد 38 سالہ تیان ہائی چینگ کی مدد کرتی ہے جو حادثے میں معذور ہو گئے تھے، معذوری کے بعد تیان کی بیوی نے اپنے بیٹوں کو ساتھ لیا اور 6 سالہ بیٹی باپ کے پاس چھوڑ گئی۔ اس سے پہلے کہ باپ بیٹی کو سنبھالتا چھ سالہ بچی نے خود اپنے والد کا سہارا بنتے ہوئے گھر کی صفائی، کھانا پکانے اور والد کی خدمت کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔

اپنی بچی کی اس خدمت سے تیان مایوسی سے نکل کر پرامید ہو چکے ہیں کہ وہ جلد کچھ بہتر ہو کر اپنی بیٹی کے کندھوں کی ذمہ داری کم کرینگے ۔ والد نے اپنی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو شروع میں لوگوں نے خاص نوٹس نہیں لیا لیکن ایک ویڈیو وی چیٹ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے کے بعد اس گھرانے کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی اور صارفین نے بچی کے عزم وہمت کی بہت تعریف کی۔