چینی خاتون نے سیمنٹ کی تھیلیوں سے خوبصورت عروسی لباس تیار کر لیا

Last Updated On 28 September,2018 08:46 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا میں کوئی بھی چیز بیکار نہیں ہوتی اور کسی شخص کی مہارت کا اندازہ اس بات سے ہی ہو جاتا ہے کہ وہ بیکار اور ناکارہ چیز کو بھی کارآمد بنا دیتا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی تان للی نامی خاتون کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے جس نے چالیس سیمنٹ کی تھیلیوں کا استعمال کر کے خوبصورت عروسی لباس بنا ڈالا۔ چینی خاتون نے گھر میں رکھے فالتو سیمنٹ کی ایک ایک تھیلی کو اس انداز میں دھاگے سے سی دیا کہ خوبصورت لباس تیار ہو گیا جبکہ اپنے اس لباس کی ڈیزائننگ پر خاتون کا کہنا تھا انہوں نے یہ لباس بارش سے بچنے کیلئے تیار کیا ہے۔