کشتی میں سیر کے دوران شکاری مچھلیوں کے تعاقب کرنے پر مسافر خوفزدہ‌

Last Updated On 28 September,2018 09:00 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سمندر میں کشتی کا سفر کرنیوالے افراد کیلئے شکاری آبی حیات کو دیکھ لینا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں اور ایسا ہی کچھ اس کشتی کے مسافروں کیساتھ بھی ہوا۔

سیر کی غرض سے بیچ سمندر میں کشتی میں سوار افراد کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب دو وہیل مچھلیوں نے ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا جیسے کہہ رہی ہوں کہ ہم نے بھی کشتی پرسوار ہونا ہے۔ کشتی میں سوار افراد نے رفتار بڑھائی تو مچھلیوں نے بھی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکا تعاقب جاری رکھا لیکن کشتی کے قریب پہنچتے ہی اپنی سمت بدل لی جس پر کشتی سواروں کے اوسان بھی بحال ہوئے۔