کولمبیا میں پھولوں کا سالانہ میلہ اختتام کو پہنچ گیا

Last Updated On 13 August,2018 10:56 am

کولمبیا (دنیا نیوز ) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں پھولوں کی بہار ختم ہوگئی، میڈلین شہر میں اکسٹھواں سالانہ میلہ رنگ برنگ پریڈ سے اختتام کو پہنچا۔

انیسویں صدی کی روایت جسے انیس سو ستاون میں نئی جہت دی گئی، جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کے شہر میڈلین میں پھولوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں حصہ لینے والے دلچسپ انداز میں بنے پھولوں کے فلوٹس ،کمر پر اٹھا کر شہر کی سڑک پر پریڈ کرتے ہیں۔

اس برس اس پریڈ میں پانچ سو دس فلوٹس نے حصہ لیا اور بیس ہزار سے زائد مقامی لوگوں اور غیر ملکی سیاحوں نے دیکھا۔ اس پریڈ کا آغاز انیس سو ستاون میں ہوا۔

اس کا مقصد پھولوں کے کاشتکاروں کی اہمیت اجاگر کرنا اور قریبی شہر سانتا ایلینا کی انیسویں صدی کی روایت کو قائم رکھنا ہے، کولمبیا ہالینڈ کے بعد سب سے زیادہ پھول اگانے والا دنیا کا دوسرا بڑا ہے۔