گندے پانی کو قابل استعمال بنانے والا لائف سٹرا

Last Updated On 11 August,2018 05:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) یہ خاص فلٹریشن سٹرا کسی بھی گندے تالاب اور جوہڑ کے پانی کو گرد و غبار اور جراثیم سے پاک کر کے اسے فوری طور پر قابلِ استعمال بن اسکتا ہے.

فلٹریشن سٹرا ایک ایسا واٹر فلٹر ہے جسے پانی پینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے. ایک فلٹر تقریباً ایک ہزار لٹر پانی فلٹر کر سکتا یے جو کہ ایک انسان کیلئے پورے ایک سال کیلئے کافی ہے. یہ فلٹر پانی میں موجود تمام بیکٹریا اور پیراسائٹس فلٹر کرتا ہے. یہ فلٹر سوئٹزرلینڈ میں موجود کمپنی ویسٹرگارڈ فرینڈسن نامی کمپنی بناتی ہے

لائف سٹرا میں بے شمار چھوٹے فلٹر ہوتے ہیں جو پانی میں موجود جراثیم کو بتدریج تلف کرتے ہیں۔ لائف سٹرا کا استعمال جوہڑوں، تلابوں اور دریاؤں کے پانی قابل استعمال بنانے کیلئے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ترقی پذیر ممالک کے باشندوں کیلئے ایک حیرت انگیز ایجاد ثابت ہو سکتی ہے جہاں کے لوگوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ اس کے آلے کے ایک کنارے کو پانی میں رکھ کر دوسرے کنارے سے پانی کو پینا ہے۔ اس طرح آپ آلودہ پانی سے صاف پانی حاصل کر سکتے ہیں۔اور جب آپ پانی پی چکیں تو سٹرا کے ایک کنارے سے پھونک مار کر اسے صاف بھی کر سکتے ہیں۔

لائف سٹرا  ایک ہزار لیٹر پانی پینے تک قابل استعمال ہے جو کہ ایک انسان کی ایک سال کی پانی کی ضرورت ہے۔

اس آلے کے کنارے پرآنکھ سے نظر نہ آنے سوراخ موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پانی میں موجود گندگی اور بیکٹیریا آپ کے جسم میں داخل نہیں ہو سکتے اور آپ مختلف بیماریوں سے مہفوظ رہتے ہیں۔