آسٹریلیا :اسی ہزار رنرز کا ریس میں شرکت کا ریکارڈ

Last Updated On 12 August,2018 12:44 pm

سڈنی (دنیا نیوز ) آسٹریلیا میں اسی ہزار رنرز نے سالانہ ریس میں شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے، شرکا نے مختلف کاسٹیومز پہن کر ریس میں حصہ لیا۔

سپائیڈرمین اور سپر مین بھی دوڑتے نظر آئے۔ آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ اسی ہزار رنرز نے شرکت کر کے ایونٹ دلچسپ بنا دیا۔ مختلف کاسٹیومز پہن کر شرکا نے فنش لائن عبور کرنے کیلئے خوب محنت کی۔

سپائیڈر مین اور سپر مین بھی دوڑ لگاتے نظر آئے، منفرد ایونٹ میں مردوں کی ریس سینٹ لارنس اور خواتین کا مقابلہ ایلی پیشلے کے نام رہا۔